امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کی ملاقات 12 جون کو ہوگی

ملاقات کو عالمی امن کے لیے اہم بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ


ویب ڈیسک May 10, 2018
ملاقات کو عالمی امن کے لیے اہم بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی ملاقات 12 جون کو سنگاپور میں ہوگی۔

شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان کے درمیان تاریخی ملاقات کے بعد 12 جون کو ایک اور تاریخی اقدام ہونے جارہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات کا اعلان کردیا۔



اپنی ٹوئٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم دونوں اس ملاقات کو عالمی امن کے لیے اہم بنانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

خیال رہے یہ کسی بھی امریکی صدر اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان پہلی ملاقات ہوگی جس کا اعلان شمالی کوریا کی جانب سے 3 امریکی قیدیوں کی رہائی کے بعد سامنے آیا۔

اس سے قبل شمالی کوریا کی جانب سے خطے میں امن کے فروغ کے لیے اہم اقدامات دیکھنے میں آئے ہیں جس میں پہلے انہوں نے مزید میزائل تجربات نہ کرنے اور اپنی جوہری تجربہ گاہ کو بند کرنے کا اعلان کیا اور اس کے بعد جنوبی کوریا کے سربراہ سے تاریخی ملاقات بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔