حیدرآبادمغوی ڈاکٹر اور بیٹا18روز بعدگھر پہنچ گئے

اغواکار دونوں کو سیکھاٹ میں قومی شاہراہ پر چھوڑ کر فرارہوگئے،گھر جانے کاکرایہ بھی دیا۔


Numainda Express August 11, 2012
ڈاکٹر شفیق میمن اور انکے صاحبزادے کو18روز قبل بھٹ شاہ تھانے کی حدود سے اغواکرلیا گیا تھا، فوٹو فائل

بھٹ شاہ سے 18 روز قبل اغواکیے گئے پولیس اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رفیق میمن اور انکے صاحبزدے ایم بی بی ایس کے طالب علم ڈاکٹر شفیق میمن پراسرار طور پر آزاد ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔ پولیس کے مطابق ڈاکو دونوں باپ بیٹوں کو سیکھاٹ کے علاقے میں قومی شاہراہ پر ایک لین روڈ پر چھوڑکر فرار ہوگئے اور انکوگھر جانے کے لیے ایک ہزار روپے جیب میں ڈال دیے،

دونوں باپ بیٹوں نے سیٹیزن کالونی میں گھر پہنچ کر میڈیا سے بات چیت کرنے سے انکارکردیا ہے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر شفیق میمن اور انکے صاحبزادے کو18روز قبل بھٹ شاہ تھانے کی حدود سے اغواکرلیا گیا تھا جن کی گاڑی لاوارث حالت میں ہٹڑی تھانے کی حدود ہالاناکہ سے ملی تھی،ڈاکٹر رفیق میمن کے بہنوئی مظہر سومرو نے دونوں باپ بیٹے کے اغوا کا مقدمہ بھٹ شاہ تھانے میں درج کرایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں