لاہور ہائی کورٹ شریف برادران اورنیب سے جواب طلب
حدیبیہ ملز ‘اتفاق فائونڈری کیس کے ریفری جج جسٹس نجم الحسن نے نوٹسز جاری کردیے
لاہور ہائیکورٹ نے حدیبیہ پیپرملز اوراتفاق فائونڈری کیس میں شریف برادران اورنیب کو24 اپریل کیلیے نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
جسٹس خواجہ امتیاز اورجسٹس فرخ عرفان پر مشتمل بینچ کے روبرو نیب نے دائر اپیل میں موقف اختیار کیاتھا کہ حدیبیہ پیپرملز سے متعلق شریف برادران کے خلاف کیس کی دوبارہ تفتیش کاحکم دیا جائے۔ اس معاملے پر بینچ کے دونوں ججز میں اختلاف پر مبنی فیصلے کی وجہ سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس شیخ نجم الحسن کو ریفری جج مقرر کردیا تھا جس کے بعد ریفری جج نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے شریف برادران اور نیب کو 24اپریل کے لیے نوٹسسز جاری کردیے۔ ریفری جج اس کیس میں اس بات کاجائزہ لیں گے کہ شریف برادران کے خلاف نیب دوبارہ کیس کی تفتیش کرسکتا ہے یانہیں ۔