امریکا پاکستانی امداد میں کٹوتی کی تجویزمسترد
ڈاکٹرشکیل کے معاملے پرخاموش سفارتکاری کے بجائے امدادبندکی جائے،ڈین بچر
امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے پاکستان کی امداد میں کٹوتی کی تجویز مسترد کردی۔
کانگریس کی خارجہ امورکمیٹی کے اجلاس کے دوران ری پبلکن رکن کانگریس ڈین روہرابچر کی جانب سے پاکستانی امداد میں کٹوتی کی تجویز کی مخالفت کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہاکہ پاکستان اور امریکا کئی اہم اور بڑے مسائل پر مشترکہ تعاون کررہے ہیں۔ ایسے موقع پر کانگریس کی جانب سے پاکستانی امداد میں کٹوتی کی تجویز غیر مناسب اقدام ہے جس سے پاک امریکا تعلقات اور مشترکہ تعاون متاثر ہوگا۔ پاکستان مخالف ری پبلکن رکن کانگریس ڈین روہرابچر نے زور دے کر کہاکہ ڈاکٹرشکیل کے معاملے پر پاکستان کے ساتھ خاموش سفارتکاری کی بجائے امریکا پاکستان کی امداد بند کردے۔
جان کیری نے کہاکہ پاکستان کو نئے مالی سال میں اقتصادی اور ملٹری امداد کی مد میں 1.2بلین ڈالر ملنے کی توقع ہے۔ اس موقع پر ارکان کانگریس کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی یاد دلاتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے گزشتہ سالوں کے دوران دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 50ہزار افراد کی جانوں کی قربانی دی ہے۔ اس موقع پر ایک رکن کانگریس کی طرف سے افغانستان میں بھارتی کردار کے بارے میں سوال پر وزیرخارجہ نے کہاکہ اس سلسلے میں یقیناً بھارت اہم کردار ادا کرسکتا ہے تاہم انھوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ صورتحال کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں بھارتی موجودگی سے پاکستان کا نظریہ متاثر ہوسکتاہے۔