فاروق ستار بھی کامران ٹیسوری سے نالاں محدود کرنے کی کوشش

کامران ٹیسوری کے پارٹی معاملات سے علیحدہ ہونے سے کئی اہم رہنما فعال ہو جائیں گے، ذرائع


بہادر آباد سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کیلیے فاروق ستار کی رفقا سے مشاورت۔ فوٹو: فائل

GERMANY: ایم کیوایم پی آئی بی گروپ کے رہنمائوں نے کامران ٹیسوری سے شدید اختلافات کا اظہار کر دیا جب کہ فاروق ستار بھی کامران ٹیسوری کی وجہ سے پریشان ہیں، ہر معاملا ت میں کامران ٹیسوری عمل دخل کرتے ہیں۔

ڈاکٹر فاروق ستار سینئر رہنمائوں سے مشاورت کرکے کامران ٹیسوری کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کررہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ 5فروری کوایم کیوایم میں تقسیم کی وجہ بنے والی شخصیت کامران ٹیسوری جن کی بہاردرآباد گروپ نے کھل کر مخالفت کی۔

فاروق ستار تک کوچھو ڑنے کا فیصلہ کر لیا لیکن اب پی آ ئی بی گر وپ کے اہم رہنمائوں نے بھی کامر ان ٹیسوری پر ہر کام میں مداخلت اور عمل دخل کی وجہ سے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آ ئی بی گر وپ کے اہم رہنمائوں کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری کو محدود کیا جائے۔ جس کی وجہ سے سیاسی سرگرمیوں میں مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے، فاروق ستار کے ساتھ کھڑے رہنے والے رکن قومی اسمبلی خو اجہ سہیل منصور بھی کامران ٹیسو ری کی وجہ سے گھر بیٹھ گئے ہیں۔

خواجہ سہیل منصور نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم کی تقسیم کی سب سے بڑی وجہ کامران ٹیسوری ہیں اس شخص کے منفی کر دار کی وجہ سے ایم کیو ایم تقسیم ہوئی ہے ،مشترکہ جلسے سے ایم کیوایم ایک ہو ئی ،میں کام کر نے کے لیے تیار ہوں لیکن کامران ٹیسوری کو پارٹی سے الگ کیا جائے۔

پی آئی بی گروپ کے متعدد اراکین سند ھ اسمبلی نے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ کامران ٹیسو ری کے کئی فیصلوں کی وجہ سے ایم کیوایم میں گر وپ بندی ہو ئی ،فاروق ستاربھائی کو بہت سمجھانے کی کوشش کی لیکن ان کی با توں میں آ کر ایم کیوایم کو بہت نقصان ہوا انھوں نے کہا کہ جب سے مشترکہ جلسہ ہو ا ہے کا مران ٹیسوری مسلسل کو شش کر ر ہے ہیں کہ پھر سے اختلا فات بڑھ جائیں۔

اراکین اسمبلی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری نے چند لوگوں کا ایک مضبوط گر وپ بنا لیا ہے جس سے وہ فاروق ستار پر دبائو ڈالتے ہیں ،اراکین نے بتا یا کہ فا روق ستار اب بہت کچھ سمجھ چکے ہیں۔ اب وہ کامران ٹیسوری سے بہت سے اہم امور پر تبادلہ خیال نہیں کر تے لیکن کامران ٹیسوری کی ٹیم کے لوگ فوری طور پر کامران ٹیسوری کو تمام صورتحال سے آ گا کر دیتے ہیں۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ فا روق ستار کامران ٹیسوری سے جان چھڑانے کی کوشش کر ر ہے ہیں لیکن وہ کسی صورت جان چھو ڑنے کے لیے تیا ر نہیں فاروق ستار کی کوشش ہے،کہ جلداز جلد بہادر آباد سے سیاسی سرگرمیاں شروع کی جائیں لیکن اس میں بھی کامران ٹیسوری حائل ہو ر ہے ہیں ،فاروق ستار اپنی قریبی رفقا سے مشاورت کررہے ہیں، ان میں شیخ صلاح الدین ، عبد الوسیم ، نگہت حنا مرزا،نگہت شکیل،قمر منصور ،احسن غو ری ،کامر ان اختر ،سمیت دیگر رہنمائوں سے مشاورت کررہے ہیں تا کہ کامران ٹیسوری کو محدود کیا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری نے متعدد ارکین رابط کمیٹی اور ذمہ داران پر مشتمل گر وپ بنالیا جو ان کی حما یت میں سوشل میڈیا پر کام کر رہے ہیں اس حوالے سے کامران ٹیسوری سے را بط کرنے کی کوشش کی لیکن انھوں نے فو ن ریسیو نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں