لاہور خسرے سے متاثرہ ایک اور بچہ جاں بحق صوبے بھرمیں تعداد 48 ہوگئی

لاہورکے سرکاری اسپتالوں میں گذشتہ 24 گھنٹے میں خسرے کے 60 نئے مریض لائے گئے ہیں، محکمہ صحت


ویب ڈیسک April 19, 2013
لاہورکے سرکاری اسپتالوں میں گذشتہ 24 گھنٹے میں خسرے کے 60 نئے مریض لائے گئے ہیں، محکمہ صحت ، فوٹو: اے ایف پی

خسرے نے ایک اوربچے کی جان لے لی، شہرمیں ہلاکتوں کی تعداد 29 جبکہ صوبے بھرمیں 48 ہوگئی۔

کوٹ پنڈی داس، شیخوپورہ کا رہائشی 2 سال کا عمرمیواسپتال میں زیرعلاج تھا جوعلی الصبح انتقال کرگیا ، محکمہ صحت کے حکام کے مطابق لاہورکے سرکاری اسپتالوں میں گذشتہ 24 گھنٹے میں خسرے کے 60 نئے مریض لائے گئے ہیں یوں مریضوں کی کل تعداد 68 ہوگئی ہے۔

میواسپتال میں 20 اور چلڈرن اسپتال میں 28 نئے مریض لائے گئے جن میں سے بیشترکو علاج معالجے کے بعد گھر واپس بھجوا دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |