چیئرمین نیب کا معاملہ چھوٹا نہیں بلکہ بہت سنگین ہے نواز شریف

اس سے زیادہ حالات اور کتنے گھمبیر ہوں گے ایسا تو کبھی مارشل لاء کے دور میں بھی نہیں ہوا، نواز شریف


ویب ڈیسک May 11, 2018
اس سے زیادہ حالات اور کتنے گھمبیر ہوں گے ایسا تو کبھی مارشل لاء کے دور میں بھی نہیں ہوا، نواز شریف فوٹو : فائل

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب کی حالیہ پریس ریلیز کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں کیوں کہ یہ معاملہ چھوٹا نہیں ہے بلکہ بہت سنگین ہے۔

کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی سی ای سی کا اجلاس آج بلایا ہے، اجلاس میں چیئرمین نیب کا معاملہ بھی زیر بحث لایا جائے گا، نیب کے طرف سے حالیہ پریس ریلیز کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اجلاس کا مقصد چیئرمین نیب والا معاملہ زیر بحث لانا ہے، یہ معاملہ چھوٹا نہیں ہے بلکہ بہت سنگین معاملہ ہے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اس سے زیادہ حالات اور کتنے گھمبیر ہونگے، جو یہ سب کر رہے ہیں راستہ بھی انھوں نے ہی نکالنا ہے، پارٹی صدارت سے مجھے فارغ کیا اور تاحیات نا اہل کیا گیا، کبھی مارشل لا کے دور میں بھی ایسا نہیں ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔