بنوں میں بس اسٹینڈ پر پولیس موبائل کے قریب دھماکا اہلکار شہید

دھماکا ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا ، پولیس


ویب ڈیسک May 11, 2018
زخمیوں میں شہری اور پولیس اہلکار شامل ہیں،پولیس فوٹو: فائل

جنرل بس اسٹینڈ پر پولیس موبائل کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 4 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں میں جنرل بس اسٹینڈ پر سیکیورٹی کے لیے تعینات پولیس موبائل کے قریب اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اطراف کی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی رضاکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اسپتال حکام نے ایک پولیس اہلکار کے شہید ہونے جب کہ 4 اہلکاروں سمیت 13 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں جب کہ شہر کی سیکیورٹی کو بھی مزید سخت کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔