شاہد خاقان عباسی کو سپریم کورٹ کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا ترجمان وزیرِاعظم آفس
اداروں کو آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اختیارات کا استعمال کرنا چاہیے، ترجمان وزیرِ اعظم آفس
وزیر اعظم آفس کے ترجمان نے سپریم کورٹ سے وزیرِ اعظم کی طلبی کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
ترجمان وزیرِ اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اداروں کو آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اختیارات کا استعمال کرنا چاہیے، وزیرِ اعظم قانون کی عمل داری پر یقین اور عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں، عدالت کی جانب سے کسی بھی مسئلے پر بلائے جانے پر وزیر اعظم ضرور پیش ہوں گے، لیکن سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پائلٹس جعلی ڈگری کیس: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سپریم کورٹ طلب
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے پائلٹس کی جعلی ڈگریوں کے کیس کی اگلی پیشی میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بطور سی ای او ایئربلیو حاضر ہونے کا حکم دیا تھا۔