کراچی فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں 7 افراد جاں بحق

وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی نے ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کو طلب کرلیا ہے۔


ویب ڈیسک April 19, 2013
موٹرسائیکلوں پرسوار ملزم 3 مغویوں کولے کرآئے اورانہیں نالے کے قریب کھڑا کرکے گولیاں ماردیں فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں آج بھی 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اکبر روڈ پر موٹر سائیکلوں پر سوار ملزمان نے 3 مغویوں کو نالے کے قریب کھڑا کرکے گولیاں ماردیں اور جائے وقوعہ سے آسانی سے فرار ہوگئے۔ جہاں آباد میوہ شاہ قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی بوری بند اور منگھو پیر ناردرن بائی پاس سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی جس کی تصور بلوچ کے نام سے شناخت کی گئی۔ اسی طرح بلدیہ اور سرجانی ٹاؤن سے بھی 2 افراد کی لاشیں برآمد کی گئیں۔

دوسری جانب نگراں وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی نے ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کو طلب کرلیا ہے اور پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ شہر میں اسنیپ چیکنگ بڑھائی جائے اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں