وزیردفاع خرم دستگیرکووزیرخارجہ کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا

خرم دستگیرکے پاس اب دفاع کے ساتھ ساتھ خارجہ امور کی بھی وزارت ہوگی

 اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے خواجہ آصف کونا اہل قرار دے دیا گیا تھا: فوٹو: فائل

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیردفاع خرم دستگیرکووزارت خارجہ کا بھی قلمدان سونپ دیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیردفاع خرم دستگیرکووزارت خارجہ کا قلمدان بھی سونپ دیا گیا ہے، اب وہ بیک وقت دو اہم ترین وزارتوں کے معاملات سنبھالیں گے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: خواجہ آصف تاحیات نااہل قرار

واضح رہے کہ نوازشریف کی وزارت عظمیٰ کے دوران وزارت خارجہ کا قلمدان ان ہی کے پاس تھا تاہم سرتاج عزیز مشیر اور طارق فاطمی وزیراعظم کے معاون خصوصی تھے، شاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم بننے کے بعد خواجہ آصف کویہ اہم وزارت سونپی گئی لیکن چند روزقبل انہیں بھی اقامہ کی بنیاد پرنااہل قراردے دیا گیا جس کے بعد یہ عہدہ خالی تھا۔
Load Next Story