ٹانک میں پولیو ٹیم پر فائرنگ 2 لیویز اہلکار زخمی

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔


/ April 19, 2013
زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ فوٹو: فائل

پولیو ٹیم پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکار زخمی ہو گئے۔

گومل کے علاقے کوٹ خدک میں ڈبلیو ایچ او کی پولیو مانیٹرنگ ٹیم پر اچانک نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پولیو پروگرام کی ٹیم کی سیکیورٹی پر تعینات لیویز فورس کے 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں