
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے میڈیا کے سامنے اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ رمضان المبارک کی آمد کی وجہ سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان جلد کیا جا رہا ہے لہذٰا صوبے کے تمام نجی اور سرکاری اسکولز 17 مئی سے 10 اگست تک بند رہیں گے، جب کہ 17 مئی کے بعد اسکول بند نہ کرنے والے اسکولوں کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے اور اگر پھر بھی اسکول بند نہ ہوئے تو بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 17 مئی سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
دوسری جانب پنجاب حکومت اور پرائیویٹ اسکولز مالکان گرمی کی چھٹیوں کے معاملے پر آمنے سامنے آگئے ہیں اور پرائیویٹ اسکولز مالکان نے چھٹیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اعلان کردہ حکم کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔ اسکول مالکان کا کہنا ہے کہ کئی اسکولز میں امتحانات جاری ہیں اس لئے اسکولز بند نہیں کئے جاسکتے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔