معصوم لوگوں کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے لال مسجد کمیشن
کمیشن نے ورثا کو قصاص کا حق دینے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ورثا قصاص معاف کردیں تو دیت دی جائے
لال مسجد تحقیقاتی کمیشن نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ معصوم لوگوں کےقتل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
لال مسجد کمیشن نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی، تحقیقاتی کمیشن نے سفارش کی ہے کہ قرآن پاک اور شعائر اسلام کی بے حرمتی کرنے والوں کے خلاف شریعت کے مطابق کارروائی کی جائے اوراس آپریشن کے دوران معصوم لوگوں کے قتل میں ملوث افراد کے خلاف ایکش لیا جائے، کمیشن نےورثا کو قصاص کا حق دینے کی سفارش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ورثا قصاص معاف کردیں تو دیت دی جائے، آپریشن کے دوران مالی نقصان کے ازالے اور زخمی و معذورہونے والوں کو معاوضہ دینے کی بھی سفارش کی گئی۔
کمیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق جامعہ حفصہ کو دوبارہ تعمیر کر کے ساتھ والا پلاٹ بھی نمازیوں کے لئے مختص کیاجائے، سی ڈی اے جامعہ حفصہ کی تعمیر کرے اور عمارت کے اندر مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے۔