اعصام اور راجر مونٹی کارلو ٹینس مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین روجر کا مقابلہ فرانس کے جولین اور سربیا کے زمونجیک سے ہوگا


ویب ڈیسک April 19, 2013
اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین روجر کا مقابلہ فرانس کے جولین اور سربیا کے زمونجیک سے ہوگا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

قومی اسٹار اعصام الحق اور ان کے ساتھی جین جولین راجر مونٹی کارلو ٹینس مقابلوں کے تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

مناکو میں جاری عالمی مونٹی کارلو ٹینس مقابلوں میں آج شام ساڑھے 6 بجے مینز ڈبل کا تیسرا راؤنڈ کھیلا جائے گیا ، جس میں اعصام الحق اور ان کے ڈچ پارٹنر جین جولین روجر کا مقابلہ فرانس کے جولین اور سربیا کے زمونجیک سے ہوگا۔

واضح رہے دوسرے راؤنڈ میں اعصام اور روجر نے برطانوی جوڑی کولن فلیمنگ اور جوناتھن کو4-6 اور 1-6 سے ہرایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں