عوام نے صحیح فیصلہ نہ کیا تو5 سال میں 5 وزیراعطم آئیں گے چوہدری شجاعت

نواز شریف طیارہ کیس کا پنڈورا باکس کھولنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ملک اس کا متحمل نہیں ہوسکتا، چوہدری شجاعت حسین


ویب ڈیسک April 19, 2013
پرویز مشرف کےخلاف مقدمات میں تمام معاملات قانون کے مطابق حل ہونے چاہئیں، چوہدری شجاعت حسین. فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عوام نے آئندہ عام انتخابات میں صحیح فیصلہ نہ کیا تو پھر 5 سال میں 5وزیراعطم آئیں گے۔

گجرات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نواز شریف طیارہ کیس کا پنڈورا باکس کھولنے کی ضرورت نہیں کیوں کہ ملک اس کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں شفاف انتخابات ہونا ضروری ہیں اور امید ہے کئی نئے چہرے اسمبلیوں میں آئیں گے جو رنگ برنگی بولیاں بولیں گے۔

چوہدر ی شجاعت حسین نے کہا کہ پرویز مشرف کےخلاف مقدمات میں تمام معاملات قانون کے مطابق حل ہونے چاہئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کے بعد زیادہ خطرناک حالات دیکھ رہا ہوں جبکہ مسلم لیگ (ق) کا مستقبل روشن ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں