پرویز مشرف کو پولیس ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد منتقل کردیا گیا

امکان ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو رات بھر پولیس ہیڈکوارٹرز میں ہی رکھا جائے گا


ویب ڈیسک April 19, 2013
فاضل جج کے عدالت میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے پرویز مشرف کو اسلام آباد پولیس ہیڈکوارٹرز منتقل کیا گیا. فوٹو: ایکسپریس نیوز

سابق صدر پرویز مشرف کو ان کی رہائش گاہ چک شہزاد سے وفاقی دارالحکومت کے پولیس ہیڈ کوارٹرز منتقل کردیا گیا۔

سابق صدر پرویز مشرف کو ضمانت کے لیے ان کی رہائش گاہ چک شہزاد سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، فاضل جج کے عدالت میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے پرویز مشرف کو اسلام آباد پولیس ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا جہاں پارلیمنٹ اور میڈیا کے دباؤ پر مشرف کو پولیس لائن کی آفیسرز میس میں ٹھہرایا گیا ہے۔

امکان ہے کہ سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو رات بھر پولیس ہیڈکوارٹرز میں ہی رکھا جائے گا اور کل یہیں سے ضمانت کےلیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں