حاصل پور روڈ پر بس حادثہ 11 افراد جاں بحق 37 زخمی

ریسکیو ٹیموں نے بس کو کاٹ کر لاشیں اور زخمیوں کو نکال کر بہاولپور کے وکٹوریا اسپتال منتقل کیا۔


ویب ڈیسک April 19, 2013
مسافر بس حاصل پور روڈ پر سات بی سی کے قریب پہنچی تو اچانک اس کا ٹائر پھٹ گیا جس سے تیزرفتار بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ فوٹو: فائل

حاصل پور روڈ پر ٹائر پھٹنے سے بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں بس میں سوار 11 افراد جاں بحق اور 37 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بس حاصل پور روڈ پر سات بی سی کے قریب پہنچی تو اچانک اس کا ٹائر پھٹ گیا اورتیزرفتاری کے باعث بے قابو ہو کرقریبی کھیت میں درخت سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے باعث بس مکمل طورپر تباہ ہوگئی ، ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچی اور بس کو کاٹ کر لاشیں اور زخمیوں کو نکال کر بہاولپور کے وکٹوریا اسپتال منتقل کیا جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہرکیا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں