سپریم کورٹ نے 3 نومبر2007 کا اقدام غیرآئینی قرار دیا تھا چیف جسٹس
عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ازخود نوٹس لیا جاتا ہے، چیف جسٹس
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ عدلیہ نے 3 نومبر2007 کو پرویز مشرف کی جانب سے لگائی گئی ایمرجنسی کو غیر آئینی قرار دیا تھا۔
اسلام آباد میں 3 روزہ جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ تمام طبقات کو انصاف فراہم کرنا عدلیہ کی ذمہ داری ہے اور عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے ازخود نوٹس لیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد عدلیہ ہی قانون کی عملداری یقینی بناسکتی ہے، امن اور انصاف کے بغیر کسی ریاست کا تصور بھی ممکن نہیں اور ایسی ریاستیں جہاں امن اور انصاف نہ ہو وہ قائم نہیں رہ سکتیں۔