فلپائن میں متنازع اقدامات پر نوٹس لینے والی پہلی خاتون چیف جسٹس برطرف

پٹیشن کی سماعت کرنے والے8 رکنی بنچ کے 6 ارکان نے چیف جسٹس کیخلاف فیصلہ دیا۔


خبر ایجنسی May 12, 2018
پٹیشن کی سماعت کرنے والے8 رکنی بنچ کے 6 ارکان نے چیف جسٹس کیخلاف فیصلہ دیا۔ فوٹو : فائل

فلپائن کی سپریم کورٹ نے ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس ماریا لورڈس سرینو کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا۔

ماریا لورڈس سرینو نے صدر روڈ ریگو ڈرٹے نے اپنا دشمن قرار دیا اورحکومت کے متعدد متنازعہ اقدامات پر ایکشن لیا تھا، حکومت کی طرف سے چیف جسٹس کے خلاف حکومت نے سپریم کورٹ دائر کئی گئی پٹیشن میں ان کی تقرری کے عمل کوخلاف ضابطہ قرار دیا تھا۔

پٹیشن کی سماعت کرنے والے8 رکنی بنچ کے 6 ارکان نے چیف جسٹس کیخلاف فیصلہ دیا، سرینو لورڈس نے فیصلے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ اپوزیشن نے بھی فیصلے پر تحفظات کا اظہارکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں