صوبہ غزنی میں طالبان کی چیک پوسٹ پر فائرنگ 13 افغان پولیس اہلکار ہلاک

واقعے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو علاقے میں جاکرعوامل کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی، صوبائی گورنر


ویب ڈیسک April 19, 2013
طالبان نے رات کے وقت چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ،مقامی حکام ۔ فوٹو: فائل

طالبان نے صوبہ غزنی میں پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 13 اہلکارہلاک ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق طالبان نے رات کے وقت چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے، صوبائی گورنر موسیٰ خان اکبرزادہ نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی جو علاقے میں جاکر عوامل کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

2014 میں امریکا اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد افغانستان کی سیکیورٹی کے امور افغان آرمی اور پولیس کے حوالے کر دیئے جائیں گے جس کی وجہ سے گزشتہ کچھ عرصے سے طالبان نے افغان پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

بدھ کے روز صوبہ جوز جان میں طالبان نے 4 افغان سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا کے بعد ان کے گلے کاٹ کر لاشیں سڑک پر پھینک دیں تھیں، منگل اور بدھ کے روز ہی طالبان کی جانب سے کئے گئے حملوں میں 4 سیکیورٹی اہلکاروں اور ریڈ کریسنٹ کے 2 کارکنوں سمیت 23 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں