امن کی خواہش کے باوجود کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے آرمی چیف
پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کی حمایت سے قوم کی خدمت جاری رکھے گی، جنرل قمر باجوہ، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس سے خطاب
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امن کی خواہش کے باوجود کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 76ویں سالانہ فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں پاک فوج کے تمام جنرلز آفیسرزنے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے شرکا کو بدلتی جیو اسٹریٹیجک صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش خطرات اور چیلنجوں پر بریفنگ دی گئی۔ کانفرنس کے دوران دہشت گردوں سے کلیئر علاقوں کو سول انتظامیہ کے حوالے کرنے کے عمل اور آپریشن رد الفساد پر ہونے والی پیش رفت کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
آرمی چیف نے فوج کی آپریشنل تیاریوں اور بلند مورال کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہمسایوں کے ساتھ امن کی خواہش کے باوجود کسی بھی جارحیت کا موثر اور بھرپور جواب دیں گے۔ شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کی حمایت سے قوم کی خدمت جاری رکھے گی۔