سابق وزیر نیلوفر بختیار بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل

آج جلسے میں کراچی کو دوبارہ سے روشنیوں کا شہر اور کاروباری مرکز بنانے کیلیے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، عمران خان


خبر ایجنسی May 12, 2018
آج جلسے میں کراچی کو دوبارہ سے روشنیوں کا شہر اور کاروباری مرکز بنانے کیلیے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، عمران خان۔ فوٹو : فائل

سابق وزیر نیلوفر بختیار نے عمران خان سے ملاقات میں ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

نیلوفر بختیار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔

اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ آج جلسے میں کراچی کو دوبارہ سے روشنیوں کا شہر اور کاروباری مرکز بنانے کیلیے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ کراچی کی عوام کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوں، انھوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کراچی میں ایک عظیم الشان جلسہ کر رہی ہے، میرا پیغام اہلیان کراچی اور اندرون سندھ عوام کے لیے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں