ملالہ یوسف زئی جولائی میں اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کریں گی

ملالہ یوسف زئی کی تعلیم کے حصول کے لئے جوجدوجہد اور اس کی عزم وہمت کو داد دیتا ہوں، گورڈن براؤن


AFP April 19, 2013
ملالہ پوری دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے ایک امید کی کرن ہیں۔ گورڈن براؤن فوٹو: فائل

ملالہ یوسف زئی اپنی 16ویں سالگرہ پر نیو یارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کریں گی۔

برطانیہ کے سابق وزیراعظم گورڈن براؤن نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی اقوام متحدہ کی تعلیم کے لئے سفیر کی حیثیت سے 12 جولائی کو اقوام متحدہ کے اجلاس سے خطاب کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ملالہ پوری دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے ایک امید کی کرن ہیں اورمیں اس لڑکی کی تعلیم حاصل کرنے کے لئے عزم و ہمت کی داد دیتا ہوں۔

واضح رہے کہ لندن میں ''انڈیکس'' نامی تنظیم کی جانب سے ملالہ کو آزادی اظہار کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا اور انہیں اس سال امن کے نوبل انعام کے لئے بھی نامزد کیا گیا تھا جب کہ امریکی جریدے ٹائم میگزین نے انہیں دنیا کی 100بااثر شخصیات کی فہرست میں بھی شامل کیا ہے۔

ملالہ ان دنوں دنیا بھر میں بچوں کی تعلیم کے فروغ کے لئے ایک کتاب بھی لکھ رہی ہیں جس میں وہ طالبان کی دھمکیوں کی پرواہ کئے بغیر تعلیم کے حصول کے لئے کی گئی اپنی جدو جہد کا ذکر کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں