منصوبہ بندی کے تحت ایم کیوایم کا مینڈیٹ چھیننے کی سازش کی جارہی ہے فاروق ستار

انتخابات سے دوررکھنے کیلئے پہلے غیر آئینی طریقے سے حلقہ بندیاں کی گئیں اب کارکنوں کو قتل کیا جارہا ہے،ڈاکٹر فاروق ستار


ویب ڈیسک April 19, 2013
ایم کیوایم کے کارکنوں کو قتل کرنا روزمرہ کا معمول بن گیا اور کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب ہم اپنے کارکن کی لاش نہ اٹھاتے ہوں، فاروق ستار فوٹو: فائل

ایم کیو ایم کے رہنما اور ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ منظم منصوبہ بندی کے تحت ایم کیو ایم کو انتخابات سے دور رکھنے اور اس کا مینڈیٹ چھیننے کی سازش کی جارہی ہے۔

کراچی میں رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تمام جماعتیں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ہیں لیکن ایم کیو ایم کو روز کارکنوں کی لاشوں کا تحفہ دیا جارہا ہے اور مینڈیٹ چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بائیکاٹ پر مجبور کرنے کے لئے سب سے پہلے غیر آئینی طریقے سے حلقہ بندیاں کرکے ایم کیو ایم کو دیوار سے لگایا گیا اور پھر پرامن علاقوں میں کارروائی کرکے معصوم لوگوں کو گرفتار کیا گیا لیکن ایم کیو ایم اپنے قانونی اور جمہوری حق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگی اور نہ ہی انتخابات کا بائیکاٹ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے ایم کیو ایم کے حتمی امیدواروں کا اعلان کل کیا جائے گا۔

ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیو ایم کے عہدیداروں کا قتل روزکا معمول بن گیا اور کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب ہم اپنے کارکنوں کی لاشیں نہ اٹھاتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی محمود آباد یونٹ انچارج کی تدفین سے قبل 4 کارکنوں کو لیاری گینگ وار کے دہشت گردوں نے تشدد کے بعد قتل کردیا جو اسی منظم سازش کا حصہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |