آرٹیکل 6 کے معاملے پر عدلیہ کے احکامات پر عمل کریں گے نگراں وزیراطلاعات

قانون نافذ کرنے والے اداروں کاتعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں،ادارے غیرجانبدار ہوکراپنے فرائض انجام دے رہے ہیں،عارف نظامی

طاہرالقادری کا یہ کہنا کہ انتخابات نہیں ہونے دیں گے، ایک سازش ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، عارف نظامی فوٹو: فائل

نگراں وزیر اطلاعات عارف نظامی نے کہا ہے کہ آرٹیکل 6 کے معاملے پر عدلیہ کے احکامات پر عملدرآمد کریں گے۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے حوالے سے تمام معاملات قانون اور عدالت کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اور نگراں حکومت عدالت کے ہر حکم پر اس کی روح کے مطابق عمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے دوران سیکیورٹی کے لیے نئے پولیس اہلکاروں کی بھرتی کا عمل زیر غور ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لئے انتخابات کے دوران اسلحے کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی۔

عارف نظامی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں اور ادارے غیرجانبدار ہوکر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہرالقادری کا یہ کہنا کہ انتخابات نہیں ہونے دیں گےایک سازش ہے جو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story