چیف جسٹس نے سانحہ 12 مئی کی فائل طلب کرلی

شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کرنی چاہیئے، چیف جسٹس


ویب ڈیسک May 12, 2018
آپ کیس نمبردیں ہم جائزہ لیں گے، چیف جسٹس: فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے سانحہ 12 مئی کی فائل طلب کرلی۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس ثاقب نثارنے کیسزکی سماعت سے قبل کہا کہ 12 مئی کو کراچی میں المناک واقعہ ہوا، شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کرنی چاہیئے۔

فاتحہ خوانی کے بعد چیف جسٹس نے وکیل فیصل صدیقی سے استفسارکیا کہ کیا سانحہ 12 مئی کی تحقیقات نہیں ہوئیں، جس پروکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ سندھ ہائی کورٹ میں معاملہ زیرِسماعت ہے، جس پرچیف جسٹس نے کہا کہ آپ کیس نمبردیں ہم جائزہ لیں گے، جس کے بعد چیف جسٹس نے 12 مئی کی فائل طلب کرلی۔

واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے دور آمریت میں وکلا تحریک کے دوران غیر فعال چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پرسیاسی جماعت کے کارکنوں کی فائرنگ سے وکلا سمیت کم ازکم 50 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں