طلال چوہدری توہین عدالت کیس سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا نیا بینچ تشکیل

سپریم کورٹ کے نئے بینچ کی سربراہی جسٹس گلزار احمد کریں گے


ویب ڈیسک May 12, 2018
طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت 14 مئی کو ہوگی فوٹو: فائل

LEEDS: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے لئے سپریم کورٹ کا نیا 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کے لیے عدالت عظمیٰ کا نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ عدالتی بینچ کی سربراہی جسٹس گلزار احمد کریں گے جب کہ جسٹس طارق اور جسٹس فیصل عرب بینچ کا حصہ ہوں گے۔ کیس کی سماعت 14 مئی کو ہوگی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل طلال چوہدری کے خلاف کیس کی سماعت کرنے والا بینچ جسٹس اعجاز افضل خان کی ریٹائرمنٹ کے باعث تحلیل ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں