لینڈمافیا اورمنشیات فروشوں کیخلاف آپریشن کیاجائے ناریجو

قبرستان سےلینڈ مافیا،منشیات وفحاشی پھیلانےوالےگھنائونےکاروبارکی روک تھام کیلئےبغیرکسی دبائوکی کاروائی کریں۔

کمشنرحیدرآبادکاٹنڈوآغا یوسی14کادورہ،متعلقہ افسران کوعلاقے کے مسائل حل کرنیکی ہدایت.فوٹو اے این ایف

QUETTA:
ڈویژنل کمشنر حیدرآباد احمد بخش ناریجو نے ایس ایس پی و متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹنڈو میر محمد کے قبرستان سے لینڈ مافیا،منشیات و فحاشی پھیلانے والے گھنائونے کاروبارکی روک تھام کے لیے بغیر کسی دبائوکے کارروائی کریں اور اس میں ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔


یہ ہدایت انھوں نے ٹنڈو آغا یوسی 14 کے دورے کے موقع پر دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آغا شاہ نواز بابر،ایس ایس پی پیر فرید جان سرہندی،ایڈ منسٹریٹر بلدیہ کاشف صدیقی،میونسپل کمشنر انجینئر اظہر قادر میمن و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے متعلقہ افسران سے کہا کہ وہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کرنے سے پہلے علاقے کے معززین و این جی اوزکو اعتماد میں لیں اور بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائیں تاکہ علاقے کے مکین سکون کا سانس لے سکیں۔

انھوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سے کہاکہ وہ قبرستان کی چار دیواری کی تعمیرکا فوری بندوبست کریں اور قبرستان کے اندر بلدیہ کی جانب سے کچرا ڈالنے کے عمل کو فوری روکا جائے۔انھوں نے میونسپل کمشنر سے کہاکہ وہ قبرستان میں جمع گندے پانی کو نکالنے کے لیے ہیوی موٹر لگائیں اور برساتوں سے قبل یہاںجمع گندا پانی نکالا جائے۔
Load Next Story