میئر کراچی کو نالوں کی صفائی کے لیے ایک ماہ کی مہلت

بارشیں آنے والی ہیں شہر کا حال خراب نہیں ہونا چاہیے، چیف جسٹس کا حکم


ویب ڈیسک May 12, 2018
بارشیں آنے والی ہیں شہر کا حال خراب نہیں ہونا چاہیے، چیف جسٹس کا حکم فوٹو:فائل

چیف جسٹس پاکستان نے میئر کراچی وسیم اختر کو شہر کے نالوں کی صفائی کے لیے ایک ماہ کی مہلت دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ بارشیں آنے والی ہیں کراچی کا حال خراب نہیں ہونا چاہیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں بینچ نے صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ میئرکراچی وسیم اختر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں نالوں کی تعداد اور ان کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے میئر کراچی سے استفسار کیا جس پر وسیم اختر نے بتایا کہ شہر میں 36 نالے ہیں جن کی صفائی کا کام شروع کیا جارہا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بارشیں آنے والی ہیں شہر کا حال خراب نہیں ہونا چاہیئے ، ہم شہر کو صاف ستھرا دیکھنا چاہتے ہیں اور کام میں سب کو مل کر اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔

عدالت نے میئر کراچی کو نالوں کی صفائی کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی ۔ میئر کراچی نے صفائی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ 15 روز میں پیش رفت رپورٹ جمع کرائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |