
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ ایجنسی میں طوفانی ہوا اور موسلادھار بارش سے مختلف علاقوں میں دیواریں اور چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق 16 زخمی ہوگئے۔ موسلادھار بارش کے باعث حادثات میں زخمی افراد کو ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل انتظامیہ، سیکیورٹی فورسز اور مقامی لوگوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔