عمران خان وزیراعظم بن سکتے ہیں پرویز مشرف

عمران خان میں ملک ٹھیک کرنے کی اہلیت ہے، سربراہ آل پاکستان مسلم لیگ


ویب ڈیسک May 13, 2018
عمران خان نوازشریف اور زرداری سے بہتر ہیں، پرویز مشرف . فوٹو:فائل

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بن سکتے ہیں کیوں کہ ان میں ملک ٹھیک کرنے کی اہلیت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''سینٹر اسٹیج'' میں میزبان رحمان اظہر سے گفتگو میں پرویز مشرف کا سانحہ 12 مئی کے واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری ایئرپورٹ سے مزار قائد جانا چاہتے تھے، سیکیورٹی خدشات کے باعث میں نے انہیں کہلوایا تھا کہ آپ بذریعہ ہیلی کاپٹر چلے جائیں جب کہ ایم کیوایم کے لوگ عورتوں اور بچوں سمیت سڑکوں پر بیٹھے ہوئے تھے اور احتجاج کررہے تھے، دوسری جانب افتخار محمد چوہدری کے حمایتی بھی بلڈنگوں میں تھے اب اس دوران کس نے فائرنگ کی مجھے اس کا علم نہیں مجھ پر بلاوجہ الزامات لگائے جاتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف کے وزیراعظم بننے کے حوالے سے سوال پر پرویز مشرف نے کہا کہ عمران خان بالکل وزیراعظم بن سکتے ہیں، ان کی مقبولیت کا گراف کافی اونچا جارہا ہے اوران میں ملک ٹھیک کرنے کی اہلیت ہے، مجھے لگتا ہے وہ ملک کے لئے کچھ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نوازشریف اور زرداری سے بہتر ہیں کیوں کہ ان کو 4 ، 4 بار دیکھ لیا یہ نہیں کرسکتے ان کی نیتیں ٹھیک نہیں جب کہ عمران خان بُرا آدمی نہیں، اچھا آدمی ہے وہ ان لوگوں جیسا نہیں ان سے بہتر اور ایماندار ہے، اسے پیسوں کا کوئی لالچ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں