سچل اور سہراب گوٹھ نوگو ایریاز کے خاتمے کیلئے پولیس کا آپریشن15افراد گرفتار
حراست میں لیے گئے افراد میں سہراب گوٹھ تھانے پر حملے کے 5 ملزمان بھی شامل ہیں،گرفتاری صیغہ راز رکھی جا رہی ہے.
سہراب گوٹھ اور سچل کے علاقوں میں نوگو ایریاز کے خاتمے کیلیے پولیس کی بھاری نفری نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 15 افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد میں سہراب گوٹھ تھانے پر حملے کے ملزمان بھی شامل ہیں جن کی گرفتاری صیغہ راز رکھی جا رہی ہے، گڈاپ سٹی پولیس نے حساس ادارے کے افسر اور سیاسی جماعتوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔
علاوہ ازیں رینجرز اور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے 40 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا، تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع ملیر جاوید اقبال بھٹی اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ زون ٹو ضلع ملیر عباس رضوی کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری نے سہراب گوٹھ اور سچل کے مختلف علاقوں جنجار گوٹھ ، عبداﷲ شاہ غازی گوٹھ اور نور محمد گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے جانے والے ایک ملزم محمد جمیل کی نشاندہی پر پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 5 افراد عباس الیاس ، ساجد ، حکیم اس کے بھائی شہزاد اور ساجد اقبال کو گرفتار کیا جو سہراب گوٹھ تھانے پر حملے میں ملوث ہیں اور ان کی گرفتاری صیغہ راز میں رکھی جا رہی، ملزمان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رواں سال 29 جنوری کو سہراب گوٹھ تھانے پر حملہ کیا تھا جس میں ایک ہیڈ کانسٹیبل ذوالفقار جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے ، تھانے پر حملے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تھے۔
تاہم پولیس نے تھانے پر حملے کا مقدمہ نمبر 51/13 درج کیا تھا بعدازاں پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے سہراب گوٹھ تھانے پر کیے جانے والے حملے میں ایک ملزم کو ہلاک جبکہ رحمت اﷲ کو گرفتار کرلیا تھا ، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سہراب گوٹھ تھانے پر حملے میں دیگر ملزمان کی گرفتاری پولیس کیلیے ایک چیلنج بنی ہوئی تھی،دریں اثنا سہراب گوٹھ اور سچل کے علاقے میں نوگو ایریازکے خاتمے اور ملزمان کی گرفتاری کیلیے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
گڈاپ سٹی پولیس نے شاہ فیصل کالونی اور الفلاح میں حساس ادارے کے افسر اور سیاسی جماعت کے کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانے کے الزام میں وسیم چٹا سمیت 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا،علاوہ ازیں پولیس اور رینجرز کی جانب سے جمعرات کی رات سے شروع کیے جانے والے ٹارگٹڈ آپریشن جمعے کی رات تک جاری رہے اور اس دوران رینجرز نے منگھوپیر کے علاقے کنواری کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 2 کارندوں سمیت 6 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
جبکہ اسلحہ بھی برآمد کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ، رینجرز نے محمود آباد کے علاقے ہندو پاڑہ میں آپریشن کے دوران 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلیں جبکہ پولیس اور رینجرز نے کلفٹن نیلم کالونی اور شاہ رسول کالونی میں گھر گھر تلاشی کے دوران 30 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔