تعصب شدت پسندی اور انتہا پسندی کا دوسرا نام ہے امام کعبہ
تعصب کی حقیقت یہ ہے کہ آپ کے ذہن میں جو کچھ ہے وہی حق ہے، ایسا انسان حقیقی حق قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہوتا، امام حرم
ISLAMABAD:
مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے کہا ہے کہ تعصب شدت پسندی اور انتہا پسندی کا دوسرا نام ہے۔
شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید نے خبردار کیا ہے تعصب اور عصبیت زمانہ جاہلیت کی پیداوار ہیں، تعصب شدت پسندی اور انتہا پسندی کا دوسرا نام ہے۔ یہ نفرت ، تفرقہ ، گمراہی ، بغض کو بڑھاوا دیتے ہیں۔ تعصبات حق و انصاف اور اصول پسندی کے دشمن ہیں۔
اپنے خطبہ جمعہ میں امام حرم نے کہا تعصب کی حقیقت یہ ہے کہ آپ کے ذہن میں جو کچھ ہے وہی حق ہے، ایسا انسان حقیقی حق قبول کرنے پر آمادہ نہیں ہوتا۔ دلائل اور شواہد ایسے انسان کی نظر میں کوئی معنی نہیں رکھتے۔