شریعت عدالت کل سود کے خلاف مقدمات سنے گی

لارجر بینچ سماعت کرے گا،اپریل میں37کیس نمٹ گئے،539زیرالتوامقدمات رہ گئے۔


لارجر بینچ سماعت کرے گا،اپریل میں37کیس نمٹ گئے،539زیرالتوامقدمات رہ گئے۔ فوٹوفائل

ISLAMABAD: وفاقی شرعی عدالت نے گزشتہ ماہ اپریل میں 37 مقدمات نمٹائے جس کے بعد زیرالتوا مقدمات کی تعداد 576 سے کم ہوکر 539 رہ گئی ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق یکم اپریل کو شرعی عدالت میں 551 مقدمات زیرسماعت تھے جبکہ پورے ماہ میں 25 نئے مقدمات دائر ہوئے اس طرح مجموعی تعداد 576 ہوگئی جن میں سے 37 مقدمات نمٹادیے گئے۔

دریں اثنا شرعی عدالت کل سوموار کو سود کے خاتمے کیلئے دائر مقدمات کی سماعت کرے گی۔ چیف جسٹس شیخ نجم الحسن کی سربراہی میں جسٹس فدا محمد خان، جسٹس محمود مقبول باجوہ، جسٹس محمد فاروق شاہ اور جسٹس شوکت علی رخشانی پر مشتمل 5رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا۔

کیس کی سماعت کیلیے وفاقی سیکرٹریز برائے قانون وانصاف، مذہبی امور، خزانہ ڈویژن، اٹارنی جنرل، صوبائی چیف سیکریٹریز سمیت تمام متعلقہ وفاقی وصوبائی حکام، عدالتی معاونین اور مقدمہ کے فریقین کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں