سی پیک منصوبوں میں مقامی افراد کو ترجیح دی چینی سفیر

روزگار کے 70 ہزار مواقع پیدا ہونگے،شیری رحمن سے ملاقات،منصوبوں سے آگاہ کیا

روزگار کے 70 ہزار مواقع پیدا ہونگے،شیری رحمن سے ملاقات،منصوبوں سے آگاہ کیا۔ فوٹو: سوشل میڈیا

چینی سفیرنے کہاکہ سی پیک منصوبوں سے پاکستانی نوجوانوں کیلئے مواقع پیدا ہوں گے۔

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شیری رحمن نے پارلیمنٹ ہاؤس میں چین کے سفیریاؤجنگ سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایشیا ابھر رہا ہے اورخطے کے عوام کواپنے وسائل پر دسترس حاصل اورمعاشی مواقع بروئے کارلاتے ہوئے اپنی تقدیرکامالک خودبننے کی ضرورت ہے۔

چینی سفیرنے شیری رحمن کوسی پیک کے تحت شروع کیے گئے منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ14منصوبوں سے پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگارکے70ہزارمواقع پیدا ہونگے جبکہ مزیدمنصوبے بھی زیرغورہیںجن سے روزگارکی صورت میں پاکستان نوجوانوں کیلیے مزیدمواقع پیدا ہونگے۔


شیری رحمن نے کہاکہ پاکستان اورچین کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے اورکئی شعبوں میں تعاون اس حقیقت کامظہرہے کہ فریقین دوطرفہ تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتے ہیں اور باہمی مفادمیں ان تعلقات کومزیدوسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

انھوں نے کہاکہ پاکستان اورچین کے تعلقات کی ایک تاریخ ہے،دونوں ملکوں نے ہر مشکل گھڑی میں ایکدوسرے کاساتھ دیا،تاریخی دوستی دونوں ملکوں کیلیے معاشی اورتذویراتی شعبوںمیں فائدہ مندثابت ہوئی جبکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری اورایک پٹی ایک شاہراہ جیسے منصوبوں نے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کونئی جلابخشی ہے۔

 
Load Next Story