بھارت میں پانی کے تنازع پر تصادم 2 ہلاک 100 دکانیں اور گاڑیاں نذرآتش

مہاراشٹر کے علاقے اورنگ آبادمیںتصادم کے دوران 12اہلکارزخمی،دفعہ 144نافذ


خبر ایجنسی May 13, 2018
مشتعل مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں، پولیس اہلکار پتھراؤ سے زخمی ہوئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پانی کے تنازع پر2گروپوں میں جھڑپ پرتشدد ہنگامے میں تبدیل ہوگئی، دکانوں اور متعدد گاڑیوں کو آگ لگادی گئی، 2افراد ہلاک، 12 پولیس اہلکار لہولہان ہوگئے، دفعہ 144 نافذکردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے علاقے اورنگ آباد میں پانی کے تنازع پر 2 گروپوں میں جھڑپ کے دوران100دکانوں اور متعدد گاڑیوںکوآگ لگادی گئی، 2افراد مارے گئے اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

مشتعل مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں12 پولیس اہلکار پتھراؤ سے لہولہان ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں