خوبصورتی مصنوعی طریقوں سے حاصل نہیں کی جاسکتی مادھوری

جو لوگ مصنوعی طریقوں سے حسن حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ خود کو دھوکہ دیتے ہیں، مادھوری


Net News April 20, 2013
جو لوگ مصنوعی طریقوں سے حسن حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ خود کو دھوکہ دیتے ہیں، مادھوری فوٹو: فائل

45 سالہ بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اپنی سدا بہار خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مصنوعی طریقوں سے حاصل نہیں کی جاسکتی بلکہ انسان کا حسن اس کے اندر کے جذبوں کا آئینہ دار ہوتا ہے جس کا دل خوبصورت، نفرتوں سے پاک اور سچا ہو گا، اس کا عکس اس کے چہرے پر نظر آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ جو لوگ مصنوعی طریقوں سے حسن حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ خود کو دھوکہ دیتے ہیں، اگر کسی کو پرکشش اور حسین رہنا ہے تو وہ سچی مسکراہٹ اور خلوص نیت کے ساتھ لوگوں سے ملے، خود خوش رہے اور دوسروں کو خوشیاں بانٹتا رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح آپ دوسروں کو حسین نظر آئیں گے، اس کے ساتھ ساتھ زندگی کو دوسرں کے لیے وقف کرنے سے اس کی ذات خود بخود لوگوں کے لیے سراپا نور بن جائے گی۔ انھوں نے اپنی دلکش مسکراہٹ کے بارے میں کہا کہ وہ منافقانہ انداز میں مسکراہٹ نہیں سجاتی بلکہ انتہائی خلوص کے ساتھ لوگوں سے مل کر اسے بکھیرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |