کردار سے مطمئن ہونے تک کوئی پراجیکٹ سائن نہیں کروں گی نمرین بٹ

پروفیشنل آرٹسٹ ہوں ،فلموں کی تعداد نہیں معیارمیری ترجیح دینا ہے،ایساکام چاہتی ہوں جسے لوگ مدتوں یاد رکھیں، اداکارہ


Qaiser Iftikhar May 13, 2018
پاکستان فلم انڈسٹری نئے دور میں داخل ہوچکی ہے اسی وجہ سے فیشن اور ٹی وی کے نامور اسٹارز بھی فلم میں کام کرنے کیلیے تیار ہیں، اداکارہ۔ فوٹو : فائل

کلاسیکل رقاصہ اوراداکارہ نمرین بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری نئے دور میں داخل ہوچکی ہے لیکن جب تک میں اپنے کرداروں سے مطمئن نہیں ہوجاؤں گی، تب تک کسی پراجیکٹ کوسائن نہیں کروں گی۔

''ایکسپریس''سے نمرین بٹ نے کہا کہ پاکستان میں اب اچھی اورمعیاری فلمیں بننے لگی ہیں اسی لیے فیشن اور ٹی وی کے نامور اسٹارز بھی یہاں کام کرنے کیلیے رضامند ہو رہے ہیں۔ مجھے بھی فلموں میں مرکزی کرداروں کی لاتعداد پیشکش ہیں لیکن مجھے تعداد نہیں بلکہ معیارکوترجیح دینا ہے۔ چاہتی تواب تک بہت سی فلموں کی شوٹنگز میں مصروف ہوتی بلکہ بہت سی فلموں کے آئٹم نمبربھی شوٹ کروارہی ہوتی لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔ کیونکہ مجھے اس پروفیشن میں اپنی ایک ایسی پہچان بنانی ہے، جس کولوگ برسوں یاد رکھیں۔

نمرین بٹ نے کہا کہ ماضی میں بننے والی فلموں میں روایتی ہیرو اور ہیروئن کے مخصوص کردار ہی ہوا کرتے تھے جس میں ہیروئن کا کردار چند گانوں اور ہیرو کو منانے تک محدود ہوا کرتا تھا ، مگر اب ایسا نہیں ہے۔ اس وقت کامیڈی ، میوزیکل ، رومانٹک ، ایکشن اور تھرل سمیت ہر مزاج کی فلمیں بن رہی ہیں، اسی لیے میرے گھر والوں نے بھی فلم میں کام کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نمرین بٹ نے کہا کہ ایک پروفیشنل آرٹسٹ ہوں اورسکرپٹ اورکردارسمجھ آنے کے بعد ہی کوئی بھی فیصلہ لیتی ہوں، جوکہ میرا حق ہے۔ میرے مزاج کے خلاف جانے والا کوئی بھی کردارکبھی نہیں کرونگی۔

آئٹم سانگ کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے کافی آفرز ہوئیں مگر میرا ایک ہی جواب تھا کہ جب تک بطورہیروئن تین چارفلمیں نہ کرلوں اس وقت تک ایسا ممکن نہیں ہے ۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |