پاکستانی ڈرامہ ماضی کے مقابلے میں پیچھے جارہا ہے طلعت حسین

انسان کی مثال اگر دی جاتی ہے تواس کے کام سے دی جاتی ہے مگر یہ بات شاید نئی نسل کو سمجھ میں نہیں آرہی، طلعت حسین

انسان کی مثال دنیا بھر میں اگر دی جاتی ہے تواس کے کام سے دی جاتی ہے مگر یہ بات شاید نئی نسل کو سمجھ میں نہیں آرہی، طلعت حسین فوٹو: فائل

اداکار طلعت حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کا ڈرامہ ماضی کے مقابلے میں پیچھے جارہاہے۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے فنکاروں نے آج سے تیس چالیس سال قبل اپنے کام سے خود کو دنیا میں منوایا ہے مگر اب پیسے سے منوانے کی کوشش کی جارہی ہے، انسان کی مثال دنیا بھر میں اگر دی جاتی ہے تواس کے کام سے دی جاتی ہے مگر یہ بات شاید نئی نسل کو سمجھ میں نہیں آرہی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکار طلعت حسین کا کہنا تھا کہ میں ان دنوں صحتیاب ہونے کے بعد کچھ ڈراموں میں کام کررہا ہوں اور عوام کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انھوں نے میرے لیے دعائیں کیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی شوبز انڈسٹری نے اپنا جو بھی مقام بنایا ہے وہ ڈرامے سے بنایاہے اسکو مزید بہتر کرنا ہو گا نہ کہ اس کی تباہی کے لیے کوشاں رہیں۔
Load Next Story