مہنگائی کی شرح میں گزشتہ ہفتے 036 فیصد کمی

دالیں، دودھ، ٹماٹر، لہسن، چینی، گوشت اور چاول سمیت 19 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ


Khususi Reporter April 20, 2013
انڈے، پیاز، آلو، ایل پی جی ودیگر 10 اشیا کے نرخوں میں کمی اور 20 کے دام مستحکم رہے۔ فوٹو: فائل

ملک میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی (افراط زر) کی شرح میں 0.36 فیصد کمی ہوئی، اس دوران 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ اور 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ20 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

پاکستان بیورو شماریات (پی بی ایس) کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 18 اپریل 2013کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 8 ہزار روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کے لیے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے مہنگائی(افراط زر) کی شرح میں 0.54 فیصد، آٹھ ہزار 1 روپے سے 12 ہزارروپے ماہانہ کمانے والوں کے لیے 0.45 فیصد، 12 ہزار1 روپے سے 18 ہزار روپے ماہانہ تک آمدن والوں کے لیے 0.41 فیصد، 18 ہزار1 روپے سے 35ہزار روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والے گروپ کے لیے 0.36 فیصد اور 35 ہزار روپے سے زائد ماہانہ کمانے والوں کے لیے مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کمی ہوئی۔



گزشتہ ہفتے جن 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں تازہ دودھ ، دال ماش، ٹماٹر، لہسن، چینی، دال مسور، دال مونگ، مٹن، بیف، نمک اور اری6 چاول شامل ہیں جبکہ جن 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں انڈے، پیاز، زندہ چکن، آلو، سرخ مرچ، ایل پی جی، دال چنا، کھلا ویجی ٹیبل گھی اور آٹا شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں