سندھ بینک اور سمٹ بینک کاانضمام عدالتی حکم سے مشروط

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت،انضمام کے عمل کی نگرانی خودکریں گے،چیف جسٹس


Numainda Express May 13, 2018
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سماعت،انضمام کے عمل کی نگرانی خودکریں گے،چیف جسٹس۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سپریم کورٹ نے سندھ بینک اور سمٹ بینک سے متعلق عدالتی اجازت کے بغیر انضمام نہ کرنے کا حکم دیدیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں3 رکنی بینچ کے روبرو سندھ بینک اور سمٹ کے انضمام سے متعلق سماعت ہوئی۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق دونوں بینکس انضمام کا عمل از سر نو شروع کرنے پر متفق ہیں۔ اگر قواعد اور ضوابط پر عمل نہ کیا گیا تو انضمام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عدالت نے دونوں بینکس کو معاملات طے کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے انضمام کے سارے عمل کی نگرانی سپریم کورٹ کرے گی۔ عدالت نے اجازت کے بغیر انضمام کو حتمی شکل نہ دینے کا بھی حکم دیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں