’’ایپل‘‘ ایک ٹریلین ڈالر سرمایہ کاری کے ساتھ دنیا کی سب بڑی فرم

ایک دور ایسا بھی آیا کہ اپیل کی مصنوعات کی مانگ کم ہونے لگی اور اس کا حجم گھٹنے لگا۔


خبر ایجنسی May 13, 2018
ایک دور ایسا بھی آیا کہ اپیل کی مصنوعات کی مانگ کم ہونے لگی اور اس کا حجم گھٹنے لگا۔ فوٹو:فائل

الیکٹرونکس کی ایک بڑی کمپنی ''ایپل'' دنیا کی ایسی پہلی کمپنی بننے جا رہی ہے جس کی مالیت ایک ٹریلین ڈالر ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایپل کے شریک بانی سٹیو جوبز نے 1976 میں اس کمپنی کی بنیاد ایک چھوٹے سے گیراج میں رکھی تھی جس کے بنائے ہوئے کمپیوٹر مقبول ہونے لگے اور اس کا کاروباری حجم بڑھنا شروع ہو گیا۔ ایک دور ایسا بھی آیا کہ اپیل کی مصنوعات کی مانگ کم ہونے لگی اور اس کا حجم گھٹنے لگا۔ انہی دنوں ایپل نے آئی فون متعارف کرایا جس نے کامیابیوں کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے اور کمپنی نہ صرف یہ کہ سنبھل گئی بلکہ تیزی سے ترقی کرنے لگی۔گیراج سے شرع ہونے والی ایپل کمپنی کی سالانہ آمدنی 229 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں