کانز فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ حسیناؤں کے ساتھ ماہرہ خان کے چرچے

کانزفلم فیسٹیول کودنیا بھر میں انتہائی اہمیت حاصل ہے جہاں شوبز کی دنیا کی تقریباً تمام اہم شخصیتیں یکجاہوتی ہیں


ویب ڈیسک May 13, 2018
کانز فلم فیسٹیول کودنیا بھر میں انتہائی اہمیت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے جہاں شوبز کی دنیا کی تقریباً تمام اہم شخصیتیں یکجاہوتی ہیں

71 ویں سالانہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز میں جہاں بالی ووڈ حسینائیں اپنی اداؤں کے جلوے بکھیر کر میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئیں وہیں ماہرہ خان نے بھی کانز میں شرکت کے پہلے روز اپنی موجودگی کا احساس دلادیا۔

شوبز انڈسٹری سے وابستہ افرادآسکر کے بعد جس فلمی میلے کا انتظار کرتے ہیں وہ فرانس کے شہر کانزمیں ہرسال منعقد ہونےوالاسالانہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کانز ہے۔ کانز فلم فیسٹیول کودنیا بھر میں انتہائی اہمیت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے جہاں شوبز کی دنیا کی تقریباً تمام اہم شخصیتیں یکجاہوتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کانز فلم فیسٹیول میں ماہرہ خان کے جلوے



رواں سال بھی فرانس میں 71 واں سالانہ انٹرنیشنل کانز فلم فیسٹیول منعقد کیا گیا ہے۔ کانز کے ریڈ کارپٹ پر ہالی ووڈ کے ساتھ بالی ووڈ اداکارائیں بھی اپنی اداؤں کے جلوے بکھیرتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے اس سال پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کررہی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کانزفلم فیسٹیول میں شرکت اور ماہرہ خان کی پریشانی

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BitT8VVhuTU/"]

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BisRR-wnBTN/"]

کانزفلم فیسٹیول میں اداکارہ دپیکا پڈوکون، ایشوریا رائے بچن، کنگنا رناوت اور ہماقریشی نے شرکت کی اوراپنے فیشن اسٹائل اور خوبصورت لباس کے باعث میڈیا کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔









اداکارہ دپیکا پڈوکون دوسری بار کانز فلم فیسٹیول مں شرکت کررہی ہیں جب کہ کنگنا رناوت اور ہماقریشی پہلی بار کانز میں ڈیبیو کررہی ہیں۔





بالی ووڈ حسینہ ایشوریا رائے بچن گزشتہ کئی برسوں سے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کررہی ہیں گزشتہ روز وہ کانز پہنچیں اور ہمیشہ کی طرح منفرد اور خوبصورت نظر آئیں۔







خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کرنے والی پہلی پاکستانی اداکارہ ہیں جو بین الاقوامی برانڈ لوریال پیرس کی سفیر کے طور پر کانز میں شرکت کررہی ہیں۔



ماہرہ خان گزشتہ روز ہی کانز پہنچیں اور ان کے پہلے فوٹو شوٹ نے ثابت کردیا کہ یہ کانز میں ان کی پہلی شرکت ہے لیکن وہ کسی ہالی ووڈ یا بالی ووڈ اسٹار سے کم نہیں۔ سفید رنگ کے پھولدار ڈیزائنر لباس میں ماہرہ ہمیشہ کی طرح انتہائی دلکش اور خوبصورت نظر آئیں۔



ماہرہ خان 15 مئی کو کانز کے ریڈ کارپٹ پر اپنی اداؤں کے جلوے دکھائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں