اولمپیئن منصور احمد کراچی میں سپرد خاک

منصور احمد ڈیڑھ سال سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے


ویب ڈیسک May 13, 2018
منصور احمد ڈیڑھ سال سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ فوٹو : فائل

قومی ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز گول کیپر اولمپیئن منصور احمد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق مایہ ناز گول کیپر منصور احمد کو نماز جنازہ کے بعد کراچی میں ڈیفنس فیزون کے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں اولمپئینز حنیف خان، شاہدعلی، ناصرعلی ایاز محمود اور کرکٹر شاہد آفریدی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : گول کیپر اولمپیئن منصور احمد انتقال کرگئے

منصور احمد گزشتہ روز کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ وہ ڈیڑھ سال سے دل کے عارضے میں مبتلا اور گزشتہ کئی ماہ سے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیرِعلاج تھے۔ ڈاکٹروں نے انہیں ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا مشورہ دے رکھا تھا۔ گزشتہ روز طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے باعث انہیں وارڈ سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں منتقل کر کے ہارٹ لنگز مشین لگائی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور کچھ دیر بعد انتقال کرگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |