وسیم اکرم کی زیر نگرانی خصوصی کیمپ آج شروع ہوگا

محمد اکرم بھی معاونت کیلیے موجود، وہاب ریاض،عرفان، جنیدو دیگر پیسرز کی طلبی۔


Sports Reporter April 20, 2013
محمد اکرم بھی معاونت کیلیے موجود، وہاب ریاض،عرفان، جنیدو دیگر پیسرز کی طلبی۔ فوٹو: فائل

اُبھرتے ہوئے فاسٹ بولرز کی تلاش اور تربیت کیلیے پی سی بی کے زیراہتمام سابق عظیم آل رائونڈر وسیم اکرم کی زیر نگرانی خصوصی کیمپ ہفتے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہو رہا ہے۔

قومی بولنگ کوچ محمد اکرم بھی معاونت کیلیے موجود ہوں گے،کیمپ میں18 بولرز شرکت کر رہے ہیں،ان میں ٹیسٹ،انٹرنیشنل اور نئے پیسرز بھی شامل ہیں،یو فون اور بورڈ کے درمیان معاہدے کے تحت ''کنگ آف اسپیڈ'' کے نام سے مہم میں145 کلومیٹر کی رفتار سے بولنگ کرنے والے تیز بولرز کے انتخاب کیلیے ملک کے10 شہروں میں ٹرائلزکرائے جا رہے ہیں۔



مطلوبہ رفتار سے بولنگ کرنے پر10 لاکھ روپے انعام مختص کیا گیا ہے، کیمپ میں جن بولرز کو مدعو کیا گیا ان میں وہاب ریاض، ضیا الحق، محمد آفتاب،راحت علی،محمد عرفان ،جنید خان،صدف حسین،حماد اعظم،احمد جمال،اسد علی، احسان عادل، محمد طحہٰ،بلاول بھٹی،عمران خان،تابش خان،انور علی، عزیزاللہ اور عطاء اللہ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں