آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں پاکستان نے 310 رنز پر اننگ ڈکلیئر کردی

میزبان آئر لینڈ نے صرف 7 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں


Sports Desk May 13, 2018
ٹیسٹ میچ میں آئرلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے فوٹو:فائل

پاکستان نے آئر لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹ پر 310 رنز بناتے ہوئے پہلی اننگ ڈکلیئر کر دی جب کہ آئر لینڈ کی 4 وکٹیں محض 7 رنز پر گر گئیں۔

ڈبلن میں کھیلے جانے والے میچ کے تیسرے روز دوپہر کے کھانے کے وقفے پر میزبان آئر لینڈ کی ٹیم مشکلات کا شکار ہے اور اس کی 4 وکٹیں محض 7 رنز پر گر چکی ہیں۔ ایڈ جوائس (4) محمد عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، اینڈی بلبرینی اور نیل او برائن بغیر کوئی رن بنائے محمد عباس کی گیند پر وکٹوں کے سامنے آؤٹ ہوئے جبکہ محمد عامر نے کپتان ولیم پورٹ فیلڈ کو ایک رن پر کلین بولڈ کر دیا۔


یہ بھی پڑھیں: فہیم اشرف ڈیبیو پر تیز ترین ففٹی بنانے والے پاکستانی بیٹسمین بن گئے

قبل ازیں پاکستان نے 6 وکٹ پر 268 رنز سے اننگز دوبارہ شروع کی تو شاداب خان (55) مورٹیگ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، فہیم اشرف (83) رنز پر پویلین لوٹے، وہ تھامسپن کی گیند پر وکٹ کیپر کا کیچ بنے، محمد عامر (13) مرٹیگ کی گیند وکٹوں کے پیچھے اوبرائن کو تھمائی، محمد عباس 4 اور راحت علی بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے جب پاکستان نے 9 وکٹ پر 310 رنز بناتے ہوئے اننگز ڈکلیئر کر دی۔ آئر لینڈ کی جانب سے ٹم مورٹیگ نے 4، سٹورٹ تھامپسن نے 3 جبکہ بوائڈ رینکن نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |