چیمپئنز ٹرافی سے قبل کپتان کو اوپننگ بیٹنگ پر تشویش

عمر گل کی انجری کا علم نہیں، اسد علی مستقبل کے بہترین بولر ثابت ہوں گے، مصباح


Sports Reporter April 20, 2013
عمر گل کی انجری کا علم نہیں، اسد علی مستقبل کے بہترین بولر ثابت ہوں گے، مصباح فوٹو: اے ایف پی/فائل

چیمپئنز ٹرافی سے قبل قومی کپتان مصباح الحق نے اوپننگ بیٹنگ پر تشویش کا اظہار کر دیا۔

انھوں نے عمر گل کی انجری سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے میگا ایونٹ میں عمدہ کھیل کی توقع ظاہر کی، مصباح کے مطابق جنوبی افریقہ کی بانسبت انگلش وکٹیں زیادہ سازگار ہوں گی، امید ہے کہ ٹور کیلیے قومی ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے ممکنہ 30 کھلاڑیوں کی پرفارمنس اور پریذیڈنٹ کپ میں نوجوان کرکٹرز کی کارکردگی کو مدنظر رکھا جائے گا۔

قومی ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کی فاتح سوئی ناردرن گیس کی قیادت کرنے والے مصباح الحق نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی،اوپنرز کا مسئلہ ہنوز حل طلب ہے، ایونٹ میں ہمیں چندآپشنز دستیاب ہوں گے جس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔



انھوں نے کہا کہ یونس خان کی قومی ٹیم کیلیے گراں قدر خدمات ہیں، انھیں منتخب نہ کرنے کا فیصلہ سلیکٹرز نے سوچ سمجھ کر ہی کیا ہو گا، کپتان نے کہا کہ نئے بولرز سے خاصی توقعات وابستہ ہیں، فاسٹ بولر عمر گل کے ان فٹ ہونے کا مجھے علم نہیں،ایبٹ آباد میں قومی کیمپ کا انعقاد سود مند ثابت ہو گا۔

ایک سوال پر مصباح الحق نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں کئی نوجوان کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متاثر کیا،اسد علی مستقبل کے بہترین بولر ثابت ہوں گے،ممکنہ30 کھلاڑیوں کی فارم کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ امید ہے کہ سلیکشن کمیٹی قومی ٹیم کے انتخاب کے وقت کارکردگی کو ضرور مدنظر رکھے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں