کرکٹ بورڈ کو 30 کروڑ روپے کا منافع ملازمین کو بونس دینے کا اعلان
اختیار سنبھالنے کے بعد مختلف عہدوں پر اکھاڑ پچھاڑ کا مشورہ دیا گیا تھا، ذکا اشرف
پاکستان کرکٹ بورڈ کے خزانے میں 30کروڑ روپے کا اضافہ ہوگیا، حکام نے ملازمین کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ایک ماہ کی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کردیا ہے۔
این سی اے میں تقریب کے دوران قومی20 ٹورنامنٹ کو انتھک محنت سے کامیاب بنانے والے ورکرز کو نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔ ذکا اشرف کے مطابق اسٹاف میں شامل ہر فرد بورڈ کو مثالی ادارہ بنانے کیلیے سرگرم رہا، اختیار سنبھالنے کے بعد مختلف عہدوں پر اکھاڑ پچھاڑ کا مشورہ دیا گیا تھا۔
لیکن میں نے کاروباری تجربے کی بنا پر اس عمل کو غیر ضروری سمجھتے ہوئے کوئی خاص تبدیلی نہیں کی،آئندہ بھی کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلسہ جاری رکھا جائے گا،تقریب کے اختتام پر ملازمین میں چیک بھی تقسیم کیے گئے۔