اجمل قصاب کے گھرکا پتا نوازشریف نے بھارت کودیا شیخ رشید
نواز شریف نے وزارت خارجہ کو آگاہ کیے بغیر مودی سے تین ملاقاتیں کیں، سربراہ عوامی مسلم لیگ
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بیان قومی سلامتی کے خلاف سازش ہے، نواز شریف نے مودی سے تین خفیہ ملاقاتیں کیں اور اجمل قصاب کے گھر کا پتا نواز شریف نے ہی بھارت کو دیا۔
ملتان میں عوامی راج پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں ممبئی حملوں پر نواز شریف کے بیان کو قومی سلامتی کے خلاف سازش قرار دیتا ہوں اور خدا کو گواہ بنا کر یہ الزام لگانا چاہتا ہو کہ اجمل قصاب کے گھر کا پتا نواز شریف نے بھارت اور عالمی نیوز ایجنسی رائٹر کو دیا تھا نواز شریف نے مودی سے تین ملاقاتیں کیں مگر وزارت خارجہ کو معلوم نہیں، چیف جسٹس سے کہوں گا کہ سرکاری راز لیک کرنے پر نواز شریف کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سرحد پار جا کر 150 افراد کا قتل قابل قبول نہیں، نواز شریف
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ اس ملک کی فوج اور عدلیہ کو تباہ کرنے کا ایجنڈا نواز شریف کو دیا گیا ہے، نواز شریف کی اداروں کے خلاف سازش کا آغاز اس وقت ہوا جب آرمی چیف کو اسکینر سے گزارا گیا، میں نے آج تک نہیں سوچا تھا کہ میر صادق اور میر جعفر کو دیکھوں گا مگر نواز اور شہباز کی شکل میں میر صادق اور میر جعفر دیکھ رہا ہوں۔